• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار 75 ہزار آڈٹ کیسوں کا شفاف چنائو خود کرینگے

اسلام آباد ( حنیف خالد ) وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریا ت و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار عنقریب کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی خود کریں گے اور ٹوٹل آڈٹ کے لئے ساڑھے سات فیصد سالانہ ٹیکس گوشواروں کا انتخاب بلاشرکت غیرے خود شفاف منصفانہ انداز میں کریں گے اس وقت ایف بی آر کی ممبر آڈٹ محترمہ رعنا سیرت ملک بھر میں 60ہزار سے زائد ٹیکس ریٹرن کا آڈٹ کرا رہی ہیں۔ قرعہ اندازی ٹیکس سال 2014-15 میں جمع کرائے گئے اشخاص، مجموعہ اشخاص فرموں کمپنیوں کے گوشواروں کی کی جائے گی نئی قرعہ اندازی کے موقعہ پر ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمد خان ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر محمد ارشاد ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی رحمت اللہ خان وزیر ممبر آئی ٹی ڈاکٹر محمد اقبال ممبر آڈٹ محترمہ رعنا سیرت ڈائریکٹر جنرل ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن خواجہ تنویر ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن شوکت علی ایف بی آر کے چیف آپریشنز یوسف حمید اور دوسرے سینئر عہدیدار موجود ہونگے۔قرعہ اندازی میں کم و پیش 75ہزار کیس ٹوٹل آڈٹ کے لئے چنے جائیں گے۔
تازہ ترین