• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمسازی اب بہت مہنگا کام بن چکا ہے، الطاف حسین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سینئر ہدایتکار الطاف حسین نے کہا ہے فلم پروڈکشن اب بہت مہنگا کام ہوچکا ہے۔ اسی سبب اصل فلم بین اب فلم سے دور ہوگئے ہیں ۔ ماضی میں فلم ہی غریب کے لیے تفریح کا واحد ذریعہ تھی لیکن اب شرح ٹکٹ اس قدر زیادہ کردی گئی ہے جو عام آدمی کے بس کی بات نہیں ، اسے ایلیٹ کے حوالے کردیا گیا۔یہ بات انہوں نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہی ۔ ہدایتکار الطاف حسین نے مزید کہا کہ تمام پروڈیوسرز کو میرا مشورہ ہے کہ کم بجٹ فلمیں پروڈیوس کریں ، جو جدید اور اہم معاشرتی مسائل اور موضوعات پر ہو تاکہ عام فلم بین کو سینما تک لا سکیں ، انہوں نے مزید کہا کہ فلمی صنعت کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ سینما مالکان اپنی فلموں کو اہمیت دیں اور انہیں ترجیحا وقت دیں، یہ بات بھی خوش آئند ہے فلمی صنعت بحران سے نکل کر بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ جس کو برقرار رکھنے کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔
تازہ ترین