راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر اسراراحمدخان عباسی نے کہاہے 2016میں راولپنڈی میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ۔ پولیس لائن میں پریس کانفرنس میں دو ہزار سولہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر تے ہوئے سی پی اونے 2015سے گزشتہ سال کے کرائم کاموازنہ پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی پولیس نےجرائم کی شرح میں نمایاں کمی کرکے بہترین حکمت عملی اپنانے کا ثبوت دیا ۔ دو ہزار پندرہ میں پراپرٹی کیخلاف جرائم کے 3525 مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ دو ہزار سولہ میں 2731 مقدمات درج ہوئے جس سے جرائم کی شرح میں 23 فیصد کمی آئی ہے ۔ راولپنڈی پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کرکے آن لائن مانٹیرنگ کے نظام کو متعارف کرایا ۔ ناکہ بندی پوائنٹس پر لیپ ٹاپ اور موبائل بھی دیئے گئے ہیں تاکہ کار چوری و دیگر وارداتوں کا تدارک و انسداد کیا جا سکے ۔ ضلع راولپنڈی میں سال دو ہزار سولہ میں کل 18393مقدمات درج ہوئے ۔ اس دوران 25مغوی بچوں میں سے 20 بچوں کو بحفاظت بازیاب کروایا گیا۔ سال 2016ء میں بین الصوبائی اور بین الاضلاعی 97گینگز کے 363مجرموں کو گرفتار کیا گیا ۔ نقد رقم 1کروڑ 47لاکھ 50ہزار 679روپے برآمد کی گئی ۔ 45کاریں ، 30دیگر گاڑیاں ، 67موٹر سائیکل ، 215پستول ، 3ریوالور ، 3رائفلیں اور 710روند برآمد کیے گئے۔ 2016میں اغواء برائے تاوان کے 7جبکہ سال 2015 میں 12مقدمات درج ہوئے تھے،کمی کاتناسب42 فیصد رہا ۔2016 ڈکیتی کے 363 جبکہ 2015 میں 537مقدمات درج ہوئے ،کمی کا تناسب33فیصد رہا ۔ ڈکیتی کے مقدمات 2016 میں 33 جبکہ سال 2015میں 47مقدمات درج ہوئے تھے ۔ کمی کا تناسب 30فی صدرہا۔2016 میں گاڑیاں چھینے جانے کے 96جبکہ سال 2015 میں 137مقدمات درج ہوئے تھے، 30 فی صدکمی آئی ہے ۔ کار اور موٹر سائیکل چوری کے مجموعی طور پر 2016 میں 1052مقدمات جبکہ سال 2015 میں 1458مقدمات کا اندراج ہوا تھا ۔ مجموعی طور پر اس واردات میں 28 فی صدکمی آئی ہے ۔ 2016 نقب زنی اور سرقہ عام کے مجموعی طور پر 933جبکہ 2015میں 1116مقدمات درج ہوئے تھے جس میں 17فیصد کمی ہوئی ۔ ہیروئن برآمدگی کے 36مقدمات میں 18.560کلو گرام ہیروئن ، چرس کے 1213مقدمات میں 1022.329کلو گرام چرس ، شراب کے 1075مقدمات میں 25664بوتل شراب اور اسلحہ کے 1228مقدمات میں 27کلاشنکوف ، 1038پستول /ریوالور ،77رائفلیں /شارٹ گن ، 9کاربین ، 59خنجر اور 5114روند برآمد کیے گئے ۔