سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت کی وارڈز قائم کردی گئی ‘ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر،اراکین اسمبلی کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اس موقع پر کہاکہ عوام کو صحت کے بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سرکاری ہسپتالوں میں عوامی کو تمام طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور خواجہ صفدر میڈیکل کالج کا قیام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ کے تمام ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے مطلوبہ وسائل مہیا کردیئے ہیں ۔ انہوں نے ہسپتال اور محکمہ صحت کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ وہ اداروں میں نظم و ضبط کا خصوصی خیال رکھے اور عوام الناس کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں ۔ پرنسپل ڈاکٹر ظفر علی نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ڈاکٹرز پرعزم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیو لیول پر معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز اور سٹاف کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان ہسپتالوں شعبہ طب کے مختلف یونٹس کا اضافہ کی جارہا ہے اور ڈی ایچ کیو ہسپتالز سیالکوٹ میں ہر قسم کی ایمرجینسی اور امراض کے علاج کی سہولت فرااہم کی جارہی ہے ۔