گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ترکی میں4افراد کو اغواء کے بعدان پر تشدد کرکے اہلخانہ سے تاوان مانگنے والے 3انسانی سمگلرز کے ساتھیوں کو ایف آئی اے گوجرانوالہ نے ایف آئی اے کی عدالت میں پیش کیا، ایف آئی اے نے ملزمان کو عدالت میں پیش کروا کر ملزمان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر فاضل جج ملک اللہ یار بھٹی نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔