• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ میں چار روزہ انسدادپولیو مہم16 جنوری سے شروع ہوگی

پشاور(نیوزڈیسک)16جنوری سے شروع ہونیوالی چار روزہ مہم میں کوہاٹ کے پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے تک رسائی یقینی بناکرانٹی پولیو قطرے پلا ئے جائیںگے ۔کوہاٹ کے 33 یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے 1لاکھ 80ہزار بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلا ئے جائینگے جسکی مانیٹرنگ کے لئے 630موبائل،64فکسڈ،23ٹرانزٹ اور 3 رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلائیں گی جسکی مانیٹرنگ کے لئے باقاعدہ ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انٹی پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیوقطرے ضرور پلوائیں۔
تازہ ترین