کوئٹہ مسلم باغ/نوکنڈی (نمائندہ جنگ/نامہ نگاران ) زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ،جس کے باعث کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں دن بھر یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہو گیا ،ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت مزید2 دن تک جاری رہے گی ۔گذشتہ روزکوئٹہ موسیٰ خیل،ژوب ، مستونگ، قلات، خانوزئی سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ، زیارت میں برفباری کے باعث کوئٹہ میں دن بھر یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہو گیا جس کی وجہ سے شہری گھروں تک محدود ہو گئے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت مزید2 دن تک جاری رہے گی ۔آئندہ 24گھنٹوں دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا،پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔