• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے تین سال سے لاپتہ لڑکی کی عدم بازیابی پرڈی پی او جھنگ کو جواب سمیت طلب کر لیا

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تین سال سے لاپتہ  21سالہ لڑکی کی عدم بازیابی پرڈی پی او جھنگ کو جواب سمیت طلب کر لیا۔درخواست گزار انور نے عدالت کو بتایا کہ  تین سال قبل لاپتہ ہونے والی اس کی بیٹی کو پولیس بازیاب نہیں کرا رہی۔درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ پولیس ،مقامی ایم پی اےکی ملی بھگت سے اسے مقدمہ واپس لینے اور قانونی کاروائی  سے باز رہنے کے لئے مسلسل دباو ڈال رہی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ سابق تفتیشی کی جانب سے ضمنیاں اور دیگرریکارڈ ٹرائل عدالت میں لے جاتے ہوئے گم گیا تھا۔عدالتی حکم کے باوجود ڈسچارج رجسٹرڈ ساتھ نہ لانے پر عدالت نے سخت نوٹس لیتےہوئے کہا کہ تین سال گزر گئے مگر پولیس نے بچی بازیاب کرانے کی بجائے مقدمے کا ریکارڈ ہی غائب کر دیا،پولیس کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ تین سالوں میں یہ پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ بچی زندہ بھی ہے یا نہیں۔عدالت نے تین سال سے لاپتہ اکیس سالہ لڑکی کی عدم بازیابی اور اس کے مقدمے کا ریکارڈ غائب کرنے پرڈی پی او جھنگ کوسولہ جنوری کو جواب سمیت طلب کر لیا 
تازہ ترین