• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی چیمپئن شپ، پاکستان اسٹیل اور ایئر فورس کو شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرکاری ٹی وی نے پاکستان اسٹیل کوشکست دے کر62ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ پیر کو ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں سرکاری ٹی وی کے علاوہ پورٹ قاسم،واپڈا،پی آئی اے ،پاکستان آرمی،سوئی سدرن گیس،نیشنل بینک،پاکستان نیوی،نے بھی کوارٹر فائنل میں کوالی فائی کر لیا ہے۔ سرکاری ٹی وی نےپاکستان اسٹیل کو1-2 سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ نیشنل بینک نے ایئر فورس کو 2-6 سے ہرادیا۔ سرکاری ٹی وی کا پہلا گول عدنان نے کیا۔جسے عمران نے برابر کردیا۔البتہ کریم خان نے فیصلہ کن گول بنایا۔ دوسرے میچ میں نیشنل بینک کی جیت میں عامر کا کھیل نمایاں رہا۔انہوں نے دو فیلڈ گول بنائے۔ پہلا گول اختر نے بنایا۔ جبکہ توثیق ارشد نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کیا۔ اظفر یعقوب اورارسلان قادرنے فیلڈ گول بنائے۔ پی اے ایف کے گول مدثر اور مشتاق نے پنالٹی کارنر پر بنائے۔
تازہ ترین