سکھر (بیورو رپورٹ) ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، تاجروں کے دیئے ہوئے ٹیکس سے ہی ہمیں تنخواہیں ملتی ہیں ہماری اولین ترجیح ہے کہ شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھ کر تاجر برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ، صرافہ بازار میں فراڈ کے ذریعے خواتین کی جانب سے کی جانے والی چوری کی وارداتوں پر پولیس کام کر رہی ہے ، ان خواتین کا تعلق ساہیوال سے ہے اور اس وقت شکارپور یا خانپور کے قریب رہائش پذیر ہیں جو سکھر شہر میں آکر اس طرح کی واراتیں کر رہی ہیں جنہیں جلد گرفتار کر کے تاجروں کی امانتیں ان کے حوالے کردی جائیں گی۔وہ صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے دفتر میں تاجروں اور دکانداروں سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر صرافہ ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی غلام شبیر بھٹو، صدر حاجی محمد جاوید میمن، بابو عبدالکریم، ذاکر بندھانی، استاد محمد حنیف، سعید احمد، عمران اللہ، شریف خان سمیت ورکنگ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔