• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی خواتین باسکٹ بال ٹیم کا اعلان، کھلاڑیوں کو کل رپورٹ کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے 3روزہ ٹرائلز کے بعد کراچی خواتین باسکٹ بال کی 3ٹیموں کے 12کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔منتخب کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منگل کو صبح 10بجے بے نظیر اسپورٹس کمپلیکس پر آمنہ مختار اور ضائمہ طارق کو رپورٹ کریں ۔کراچی خواتین باسکٹ بال کی یہ تینوں ٹیمیں تین آل پاکستان ٹورنامنٹ میں کراچی کی نمائندگی کرینگی یہ ٹورنامنٹ 10سے 12جنوری تک کراچی میں کھیلا جائیگا ۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کے مطابق کراچی خواتین باسکٹ بال ٹیموں کی منتخب کھلاڑیوں میں فاطمہ انصاری ،حنینا سجاد ،عنیبہ اشرف ،فضیلہ ملک ،ارمان ایمان ،مرحبا ،عتیقہ طارق ،حناء فرحان عیسیٰ ،کومل ،کرن زیب ،لائلہ خان ،شان زئی حسین ،جبکہ کوچز میں نذہت سلطانہ ،ضائمہ طارق ،آمنہ مختار ،منیجر بشریٰ عمران ،خیر النساء ،ریحانہ ضیاء شامل ہیں ۔دریں اثناء پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے اس ٹورنامنٹ کے لئے آرگنائزنگکمیٹی کا چیئر مین نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ اور کے بی بی اے کے صدر حاجی غلام محمد خان ،چیف کوارڈینٹر عبدالناصر ،ڈپٹی کوارڈینٹر محمد ارشد ،آرگنائزنگ سیکریٹری طارق حسین ،استقبالیہ کمیٹی کے چیئر مین عابد افتخار ملہی ،ٹیکنیکل کمیٹی کا چیئر مین یعقوب قادری ،فنانس کمیٹی کا چیئر مین رضا آغا ،رہائش کمیٹی کا چیئر مین زاہد ملک ،پریس کمیٹی کا چیئر مین عظمت اللہ خان جبکہ ممبرا پرویز احمد شیخ ،عائشہ ارم ،کاشف فاروقی ،زین العابدین مقرر کیا ہے جبکہ ان تمام کمیٹیوں کے سرپرست اعلیٰ کے پی ٹی کے منیجر اسپورٹس بصیر عالم ہونگے ٹورنامنٹ کا افتتاح منگل کو 4بجے شام نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان کرینگے جبکہ 11جنوری کو کے الیکٹرک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ میجر ریاض محمود اور 13جنوری کو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن بریگیڈیئر رشید ملک مہمان خصوصی ہوں گے ۔
تازہ ترین