• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وعدے کے مطابق مغربی روٹ کی تعمیر چاہتے ہیں، پرویز خٹک

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کو کالا باغ ڈیم نہیں بنا رہے ہیں بلکہ وعدے کے مطا بق مغربی روٹ کی تعمیر چاہتے ہیں وفاق فیڈریشن کو کمزور کر رہا ہے، تحریک انصاف پورے ملک کی جماعت ہے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی ترقی پر خوش ہیں لیکن خیبر پختونخوا کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے، مشرقی روٹ کا افتتاح اور کام شروع ہوگیا ہے، اب راہداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے، صوبے میں تمام سیاسی جماعتیں اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر متفق ہیں اگر وفاقی حکومت کے پی کے کا جائز مطالبہ نہیں مانتی ہے تو پھرصوبے کی تمام سیاسی جماعتیں آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ لائحہ عمل اختیار کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہاکہ وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ اقتصادی راہداری کا سب سے پہلے مغربی روٹ تعمیر کیا جائے گا جس میں سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ توانائی ،ریلوے لائن ،گیس اور دیگر منصوبے بھی شامل ہونگے مگر وزیر اعظم نے اپنے وعدے کے برعکس مشرقی روٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کام کا آغاز بھی کر دیا جو کہ گوادر سے راولپنڈی تک تعمیر کیا جارہا ہے جس میں ریلوے ٹریک گیس پائپ لائن ،ایل این جی اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ دوسری جانب سے اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ میں صرف سڑک کی تعمیر شامل کرکے اسے اقتصادی راہداری کا نام دیا جا رہا ہے جوکہ اصل میں صرف سڑک کا منصوبہ ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اقتصادی راہداری بنے لیکن کسی صوبے کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے اقتصادی راہداری کے لئے پارلیمنٹ ایک مستند ادارہ ہے وفاقی حکومت اس پر بات کیوں نہیں کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا اتفاق ہوا ہے کہ پارلیمنٹ میں ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کریں۔
تازہ ترین