• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کو ماڈل ضلع بنائیں گے ،اورنگ زیب شاہ جی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیرمین حلقہ اسلام آباد محلہ اورنگ زیب شاہ جی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملکی ترقی کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ ملک بھر میں تمام ترقیاتی کام وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے ویژن کو سامنے رکھ کر کئے جا رہے ہیں ۔ موجودہ بلدیاتی نظام عوام کے لئے سہولیات کا باعث بنے گا ۔چیرپرسن ضلع کونسل ،وائس چیئرمینز، میئر و ڈپٹی میئر مل کر سیالکوٹ کو ماڈل ضلع بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف کی ہدایات پر ٹریفک کا نظام جدید خطوط پر گامزن کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔
تازہ ترین