• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: گرلز ہائی اسکول پر بااثر افراد کا قبضہ ،بھینسوں کا باڑہ قائم کردیا

جوہی( رپورٹ:۔غلام رسول تھیہم) سندھ کے ویٹنام شہر اور سابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کے حلقہ دادو میں محکمہ تعلیم کی نااہلی کی وجہ سے کروڑوں روپئے کی لاگت سے بنائی ہوئی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں بااثر افراد نے قبضہ کر کے بھینسوں کا باڑاقائم کردیا ہے جہاں پر پورہ دن بھینسیں آرام کرتی رہتی ہیں جس سے ہزاروں بچیوں کی تعلیم داءپر لگ گئی ہے ۔ جبکہ محکمے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے چند سال قبل افتتاح کیا جس کے چند ہی مہینوں بعد اسکول کی عمارت کا تعمیراتی کام بند ہوگیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق انجنیئر ایجوکیشن اینڈ ورکس نے اسکول کی عمار ت کیلئے آئے ہوئے فنڈز میں مبینہ طور پر خورد برد کی دادو کی سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں ڈاکٹر جبار ببر،د وست علی زؤنر، فرقان حنیف کابورو، شیر میمن، دیگر نے محکمہ تعلیم کی لاپرواہی پر سخت غم او ر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے محکمے کے نااہل افسران نے دادو کے تعلیمی اداروں کو بتاہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے کرپشن میں ملوث افسران نے اسکولوں کے فنڈز کو اپنی ذاتی رقم سمجھ کر اپنے بنگلوں پر خرچ کردیا ہے معصوم بچوں کی تعلیم تباہ ہوچکی ہے ، دوسری جانب محکمہ تعلیم کے عملداروں سے اسکول کی عمارت میں بھینسوں کا باڑہ قائم ہونے پر معلوم کرنے کی کوشش کی گئی جنہوں نے دادو میں اسکول کی ایسی عمارت ہونے سے ہی لاعلمی ظاہر کردی ۔
تازہ ترین