• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ،چلڈرن کمپلیکس میں سردی کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ کے ذیلی ادارہ شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس میں شدید سردی کے باعث مریضوں کی تعداد میں شدید اضافہ کے باوجود صرف ایک نیوبیلائزر مشین کام کررہی ہے جبکہ کم از کم مزید چار ایسی مشینوں کی فوری ضرورت ہے تاکہ نوعمر بچوں کو بروقت نیوبائلز کیا جاسکے اس بات کا انکشاف گزشتہ رات ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار احمد چوہدری کے اچانک کمپلیکس کا دورہ کرنے پر ہوا معائنہ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ سنٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم کے 14پوائنٹ ایمرجنسی وارڈ میں چل رہے ہیں جبکہ دیگر وارڈوں میں سنٹرل آکسیجن سسٹم سے کوئی پوائنٹ نہیں دیا گیا کم از کم دس پوائنٹس پر آکسیجن مہیا کرنے کی فوری ضرورت ہے موجودہ شدید سردی کے باوجود مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس میں ہیٹر کی سہولت نہیں کمپلیکس میں 21سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔جن میں سے معائنہ کے وقت صرف پانچ کیمرے چل رہے تھے معائنہ کے وقت دو نرسیں غیر حاضرپائی گئیں ، ای ڈی او ہیلتھ نے اس صورت حال سے ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔
تازہ ترین