سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )سیکرٹری سکولزمحکمہ تعلیم پنجاب نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکے کلاں سیالکوٹ کی ہیڈمسٹریس زاہدہ پروین کو گریڈ17 سے گریڈ18 میں ترقی دیتے ہوئے گورنمنٹ احمدیہ گرلز ہائی سکول سیالکوٹ میں سینئر ہیڈمسٹریس تعینات کر دیا جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔واضع رہے کہ سکول ہذا میں سربراہ سکول کی پوسٹ 19 ویں گریڈ کی تھی مگر سکول میں بچوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے محکمہ نے اس پوسٹ کو کم کر کے گریڈ 18 کردیا ہے۔