راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت گزشتہ روز بھی وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 16جنوری تک ملتوی کر دی۔ پیر کے روز سماعت ہوئی تو ملزم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی طرف سے ان کے جونیئر نے ایک بار پھر درخواست دی کہ بیرسٹر فروغ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہیں آپائے اسی طرح دیگر ملزمان میں سابق سی پی او سعود عزیز کی طرف سے بھی حاضری معافی کی درخواست آئی جبکہ سابق ایس پی خرم شہزاد حاضر تھے۔