• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلی قومی خواتین جمنا سٹک چیمپئن شپ بھی کراچی میں ہو گی، احمد علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت نے کہا ہے کہ اگلی قومی خواتین جمنا سٹک چیمپئن شپ بھی آئندہ سال کراچی میں ہوگی جس کی میزبانی سندھ کرے گا، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے فیڈریشن کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس کھیل کی سر گر میوں میں اضافہ نہیں ہورہا ہے،تاہم اب فیڈریشن کے اگلے اجلاس میںجو فروری میں متوقع ہے کھیل کی بہتری کے لئے کئی اہم فیصلے کئے جائیں گے جس میںقومی سنیئر اور جونیئر ایونٹس کی بھی منظوری دی جائے گی۔
تازہ ترین