سکھر (بیورو رپورٹ)کمشنر سکھر /لاڑکانہ ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ روٹین امیونائزیشن کو بہتر بنا ئے بغیر پولیو کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور بہتری کے لیے ویکسین مینجمنٹ کمیٹیاں فعال کی جائیں، اس کے علاوہ مختلف فلاحی تنظیموں کے تعاون سے پولیو ٹیموں میں خواتین کی سوفیصد شرکت کو یقینی بنایا جائے ، میلوں ملاکھڑوں میں مختلف خاندا ن ا ور قبائل روزگار کے حصول کے خاطر سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کا رخ کرتے ہیں جن پر پولیو مہم کے دوران خاص توجہ دی جائے ۔ وہ ڈی سی آفس سکھر کے کمیٹی روم میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے پولیو ٹاسک فورس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز ، ڈی ایچ اوزاور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔