• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھری میرواہ: بینظیر انکم سپورٹ کے حصول میں خواتین کو مشکلات

ٹھری میرواہ(نامہ نگار) شہر اور گردونواح سے آئی ہوئی خواتین نے شکایات کرتے ہو ئے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کے حصول کیلئے بینک انتظامیہ جان بوجھ کر اے ٹی ایم خراب کر دیتے ہیں جس سے سارا سارا  دن لائنوں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹھری میرواہ شہر میں اے ٹی کی سہولیات ہو نے کے باوجود  مشکلات کا سامنا ہے۔ بینک انتظامیہ رقم پر کٹوتی بھی کر رہی ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ خواتین نے وفاقی وزیر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اپیل کی ہے کہ بینک انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کرکے اے ٹی  24 گھنٹے چلائی جائیں۔
تازہ ترین