• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (جنگ نیوز) پوسٹ آفس مزید کرائون برانچز بند کرے گا۔ کمیونیکیشن ورکرز یونین کے مطابق پوسٹ آفس37کرائون آفیسز کو بند اور فرنچائز کرنے کی پلاننگ کررہا ہے۔ اس بندش سے3سو جابز اور127اسپیشلسٹ رولز کا خاتمہ عمل میں آئے گا اس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سے اب تک2ہزار جابز ختم ہوچکے ہیں۔ کرائون پوسٹ آفیسز زیادہ بڑی برانچیں ہیں جو عام طور پر ہائی سٹریٹس پر پائی جاتی ہیں۔ یونین نے کرسمس سے قبل ایک تنازع پر کرائون پوسٹ آفیسز میں5روزہ ہڑتالیں کی تھیں جس میں برانچز کی بندش کا معاملہ بھی شامل ہے۔ یونین کو جابز کے خاتمے اور پنشن پرو و یژن پر تشویش ہے۔ یونین کے ڈیو وارڈ نے کرسمس سے قبل ہڑتالوں کے موقع پر بی بی سی کو بتایا تھا کہ حکومت نے پوسٹ آفس کے مستقبل کے بارے میں ایک بڑی کنسلٹیشن بند کردی ہے۔ یونین ک اکہنا ہے کہ عوام کی جانب سے حکومت کو75ہزار پوسٹ کارڈ بھیجے گئے ہیں۔ جس میں بندش اور فرنچائز پروگرام کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین