• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،17افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پلاٹ کے تنازع پر17افراد نے چھریوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ موضع گوریاں میں پلاٹ کے تنازعہ پر امین، عبدالرحمن،شہزاد، سلیم ، ضیا اللہ اور12کس نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کرکے یونس کو زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پلاٹ کے تنازعہ پر ضیا اللہ کے ایما پر یونس کو مضروب کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین