• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رئیس‘کے ڈسٹری بیوٹرز کوشیو سینا کیجانب سے دھمکی آمیز خط موصول

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فوبیاکی شکار ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ کا ’رئیس‘بننا ایک بار پھر مشکل بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شیو سینا اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور ایک بار پھر فلم ’رئیس‘کی اسکریننگ میں روڑے اٹکانے شروع کردئیے ہیں۔ معروف ڈسٹری بیوٹر اکشائے راٹھے کے مطابق انہیں شیو سینا کی جانب سے ایک دھمکی بھرا خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں فلم کی اسکریننگ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔ اکشائے راٹھے نے یہ خط اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرشیئر کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ کو اس خط کے خلاف ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔اس خط میں ڈسٹری بیوٹرز کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر 25جنوری کو فلم رئیس کی اسکریننگ کی گئی تو انہیں سنگین تائج بھگتنے پڑیں گے۔
تازہ ترین