• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال (این آئی سی ایچ ) میں70لاکھ روپے مالیت کی 2نئی اور جدید مشینیں ’’پلازمہ فریسس اور سیل سیپریٹر ‘‘نصب کر دی گئی ہیں جن سے مختلف امراض کا ہزاروں روپے میں کیا جانے والا علاج بالکل مفت کیا جائے گااور ملک بھر کے مریض بچے مستفیض ہوسکیں گے ۔ مشینیں آسٹریلوی حکومت کے ڈائریکٹ ایڈ پروگرام اور پی ایم ڈبلیو او(پاکستان میستھینک ویلفیئر آرگنائزیشن )کے تعاون سے نصب کی گئی ہیں جن کا افتتاح بدھ کو آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے کیا۔ اس موقع پر اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سید جمال رضا، پروفیسر ڈاکٹر کھیم چند این مورانی، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ، صدر پی ایم ڈبلیو او خالد محمود ودیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سید جمال رضا نے بتایا کہ پلازمہ فریسس مشین ملٹی پل کمپوننٹ سسٹم رکھتی ہے جس سے پلازمہ فریسس، سنگل ڈونر میگا یونٹ پلیٹ لیٹس، بون میرو کےلئے اسٹیم سیل ہارویسٹنگ اور لیکو فریسس کیا جاتا ہے ۔ یہ مشین بنیادی طورپر گردوں کی بیماری اور نسوں کی بیماری کے علاج کے طورپر خون کی صفائی کرتی ہے جبکہ زہر کھالینے پر بھی اسی مشین کے ذریعے خون کو زہر سے صاف کیا جاتا ہے ۔ نسوں کی بیماری سے بچوں کا جسم مفلوج ہو جاتا ہے اور اکثر وبیشتر موت بھی واقع ہو جاتی ہے ۔ اس کے لئے مریض کے 5سائیکل کیے جاتےہیں ۔ ایک سائیکل نجی اسپتالوں میں 50سے 60ہزار روپے میں کیا جاتا ہے جبکہ سیل سیپریٹر مشین کے ذریعے میگایونٹس بنائے جاتے ہیں جو کینسر لیکوما، اے پلاسٹک انیمیا اور ڈینگی بخار کے علاج میں کام آتے ہیں جن کی فیس نجی اسپتالوں  میں 15ہزار روپے لی جاتی ہے ۔
تازہ ترین