فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تیسرا لائلپور انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ 18 سے 20 جنوری تک کھیلا جائے گا جس میں پنجاب بھر کے کبڈی کلبز شرکت کریں گے ۔ سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن رانا عمران احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہش مند کلب اپنا نام 14 جنوری تک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں جمع کرا سکتے ہیں ۔