• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم فیئر ایوارڈ کیلئے 4پاکستانی فنکاروں کی نامزدگی،انتہاپسندوں کی دھمکیاں

کراچی(جنگ نیوز) بالی ووڈ کے سب سے بڑے فلمی ایورڈز فلم فیئر ایوارڈز میں پاکستانی فنکاروں کے نام آتے ہی بھارت میں تعصب کی لہر پھیل گئی اور انتہاپسندوں نے دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ چار پاکستانی فنکاروں کے ایوارڈ شو میں شریک ہونے پر بھارتی فلمساز نے شرکت کرنے سے ہی انکار کردیا۔ 14جنوری کو ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز میں پاکستانی چاکلیٹی ہیرو فواد خان معاون اداکار، کلاسیکی گائیکی کے شہنشاہ راحت فتح علی اور پاپ اسٹار عاطف اسلم بہترین گلوکار اور منفرد آواز والی قرۃ العین بلوچ بہترین گلوکارہ کے مقابلے پر ہیں۔
تازہ ترین