• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکر کے کچل کرمعذور ہونے پر چین سٹورولکو پر 2.2 مین پونڈ جرمانہ

لندن (جنگ نیوز) ایک ورکر کے کچلے جانے اور معذور ہوجانے پر نیشنل چین سٹور ولکو پر2.2ملین پونڈ جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 23سالہ کوری سنڈ کولنز2013ء میں لیسٹر میں سٹور پر کام کے دوران پینٹ سے بھرے دھاتی پنجرے کے نیچے دب گئی تھی۔ مسز کولنز ڈگری کے لئے سٹڈی کررہی تھی اور اس نے جزوقتی ملازمت حاصل کی تھی اور اب معذور ہونے کے بعد وہیل چیئر استعمال کررہی ہے۔ لیسٹر کرائون کورٹ کو بتایا گیا کہ کمپنی نے اپنے ملازمین کی صحت و حفاظت کو یقینی نہیں بنایا تھا۔ مسز کولنز کا تعلق گلین فیلڈ سے ہے اور اس نے نور تھمپٹن یونیورسٹی میں ڈگری کا پہلا سال مکمل کیا تھا اور بیومونٹ شاپنگ سینٹر برانچ میں کام کررہی تھی۔ وہ230کلو پینٹ سے بھرے ایک رول کیج کو لفٹ سے کھینچ رہی تھی کہ وہ اس پر گرگیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ استغاثہ نے اسے ایک انتہائی مجرمانہ کیس قرار دیا ہے، کیونکہ کیج اور لفٹ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں تربیت اور نگرانی بھی ناکافی تھی۔ مسز کولنز نے کہا ہے کہ حادثہ اس کو اس حصول سے نہیں روک سکے گا، جس کی وہ زندگی میں خواہش مند ہے۔
تازہ ترین