• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، بھارتی جھنڈے سے تیار ڈور میٹ، بھارت کا احتجاج

Indian Flag As Foot Mate
کینیڈا کی عالمی شہرت یافتہ آن لائن شاپنگ ویب سائٹ نے بھارتی جھنڈے سے تیار کردہ ڈور میٹ فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے جس کے بعد ہزاروں لوگوں نے گھروں اور دفاتر میں داخل ہونے کے لئے دروازوں پربھارتی جھنڈا رکھ دیا ہے جس پر پائوں صاف کرنے کے بعد وہ اندر داخل ہو سکیں گے۔

میٹ کی فروخت کے لئے جاری کردہ اشتہار میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اس پر گیلے پائوں یا گندگی صاف کریں، اس کی قیمت 36کینیڈین ڈالرز رکھی گئی ہے۔

دریں اثناء بھارت حکومت نے بھارت جھنڈے کو صفائی کرنے والا میٹ بنانے پر سخت احتجاج کیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شاپنگ ویب سائٹ کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ فور ی طور پر اس میٹ کی فروخت بند کریں اور واضح الفاظ میں معذرت کریں ورنہ بھارت میں ان کے تمام دفاتر بند کر کے تمام حکام کے ویزے منسوخ کر دئیے جائیں گے جب کہ آئندہ اس ادارے کے کسی بھی شخص کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین