• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی کے زیراہتمام نیشنل بینک آف پاکستان کے تعائون سے منعقدہ ہاکی گلوری آف پاکستان اسکول ٹورنامنٹ کے فائنل میں بدھ کوبحریہ ماڈل اسکول مجیدنے شمیم پبلک اسکول کو پنالٹی اسٹروک پرشکست دے کر ٹائٹل جیت لیا اس موقع مہمان خصوصی نیشنل بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اویس اسدخان پر اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کی توانائی سے پاکستان کی تعمیر و ترقی کا پہیہ چلتارہے گا ۔ ملک و قوم کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ معاشرہ صحت مند سرگرمیوں میں فعال کرداراداکرتارہے قومی کھیل کی ترقی کے لئے بھی ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنا کردار اداکرناہوگا تمام قومی ادارے ہمارے شانہ بشانہ قومی کھیل ہاکی سمیت تمام کھیلوں کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کرداراداکریں ۔تقریب میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفرازاحمدخان ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی کے صدر زاہد شہاب ، بانی و اعزازی سیکریٹری پروفیسر رائو جاوید اقبال اور حاجی غلام محمد خان نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر جاوید اقبال۔ سیدامتیاز الحسن۔ امیتاز شیخ۔انورفاروقی ۔رستم علی ۔شاہد خان۔ انٹرنیشنل احتشام وارثی ۔ناصر خان۔امبر نذیر۔ایچ بی ملک اسکول کے پرنسپل اسلم خان ۔قدیر احمد۔ مظہر جبلپوری ۔ عبدالکریم مغل اوردیگر بھی موجود تھے۔ بحریہ ماڈل اسکول مجید کےمحمد عون کو مین آف دی ٹورنامنٹ اور ٹاپ اسکورر کے ایوارڈ دیا گیا گئے جبکہ فیضان احمد کو بہترین گول کیپر قراردیاگیا۔
تازہ ترین