• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کا تربیتی کیمپ، 6 کھلاڑیوں کو ملائشین لیگ میں شرکت کی اجازت

کراچی(نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر)  قومی ہاکی کھلاڑیوں کا تر بیتی کیمپ جمعرات سے عبد الستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگیا جس کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے74 کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا، تاہم  فیڈریشن نے چھ کھلاڑیوں کو ملائیشیا میں ہاکی لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کی وجہ سے اب کھلاڑیوں کو تعداد کم کردی گئی جن کھلاڑیوں کو ملائیشن ہاکی لیگ میں جانے کی اجازت دی گئی ہے ان میں عماد شکیل بٹ، علیم بلال، توثیق ارشد، محمد عرفان،اظفر یعقوب اور علی شان شامل ہیں، قومی کھلاڑی پی ایچ ایف کی  ہدایت کے مطابق رات گئے تک کیمپ میں رپورٹ کررہے تھے،کیمپ میں تر بیت کا آ غاز جمعے سے ہوگا، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بتایا ہے کہ کیمپ دوہفتے تک جاری رہے گا جس میں صبح اور شام کے دوسیشن میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائے گی، انہوں نے کہا کیمپ میں ہمارا فوکس کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر بڑے مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے، ان کی فٹنس، اور چانسز سے فائدہ اٹھانے کی مہارت میں بھی اضافہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کیمپ میں قومی ہاکی چیمپئن شپ  میں اچھی کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ، کھلاڑیوں کے انتخاب میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ کی رائے کو بھی اہمیت دی ، کیمپ کے لئے جن کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے ان  میں عمران بٹ، امجدعلی، علی رضا، منیب الرحمن، حافظ عمیر علی، علی حیدر، ولیداختر (گول کیپر) اسدعزیز، ، ، نواز اشفاق، قاضی اسفند، راشدمحمود، تصور عباس، فیصل قادر، فریداحمد ، توثیق ارشد، رضوان جونیئر ، تیمورملک، زوہیب اشرف، عاطف مشتاق، حسن انور، مشبرعلی ، زاہداللہ، ابوبکرمحمود، فیضان، جنیدکمال، ایم عثمان، تعظیم الحسن، محمدعدنان، کاشف علی، سہیل منظور، عامرسلطان، زبیر(ڈیفنڈز) عرفان جونیئر ، عمربھٹہ، رضوان سینئر، حسیم خان، فیصل راشد، کریم خان، شفقت رسول، نوہیرزاہد ملک ندیم، فہداللہ خان، اویس الرحمان، عبدالجبار، اویس فیاض یعقوب، ارسلان قادر، اعجازاحمد، رانا ایم عمیر، حافظ حسنین، عدیل ، ایم زبیر، شرجیل، اجمل بٹ، یاسر دلاور ، ، محمدعتیق ، محسن صابر، سمیع اللہ، محمدندید، عمیرحامدی، ذیشان اشرف (فارڈز)شامل ہیں۔  
تازہ ترین