• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کیپ ٹاؤن( جنگ نیوز) انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن منگل کو کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں بغیر نقصان کے 16رنز بناکر مجموعی طور پر18رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کک8اور ہیلز8رنز پر ناٹ آ وٹ ہیں، قبل ازیں ہاشم آ ملہ کی ڈبل سنچری 201رنزکی مدد سے جنوبی افریقا نے627 بھر پور جواب دیا اور627رنز اسکور کئے، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 629رنز بنائے تھے۔ ہاشم آملہ نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 200 رنز مکمل کیے۔ان کی ڈبل سنچری میں 27 چوکے شامل تھے۔ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے سات ہزار رنز بھی مکمل کیے۔
تازہ ترین