• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالف ترقی کا راستہ نہ روکیں، گوشت کا بھی منگل بدھ کو ناغہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ بلاناغہ جھوٹ بولتے ہیں،نواز شریف

نارووال(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے‘ ہر اندھیرے کو روشنی سے شکست دیں گے‘ بعض سیاستدان بلاناغہ جھوٹ بولتے ہیں‘روز نیا شوشہ چھوڑتے ہیں‘ منگل اوربدھ کو گوشت کا ناغہ ہوتاہے لیکن جھوٹ بولنے والوں کا نہیں ہوتا‘ان کی دروغ گوئی سن سن کر عوام بھی تنگ آ چکے ہیں‘ خیال رکھیں ایسے پوائنٹ پر نہ چلے جائیں کہ لوگ ان کی بات سننا ہی چھوڑ دیں‘ جھوٹ کی سیاست پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، مخالفین اگر ترقی میں ہاتھ نہیں بٹاسکتے توترقی کا راستہ بھی نہ روکیںاور قوم کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر چلنے دیں‘ اتنے غلیظ الزامات لگائے جاتے ہیں کہ میں  سوچتا ہوں یہ کیسے لوگ ہیں۔2013ءسے 2017ء میں تبدیلی آچکی‘ غریبوں کو صحت کی مفت سہولیات کیلئے قومی صحت پروگرام ایک عظیم مقصد کے تحت شروع کیا گیا ہے‘ خدمت خلق سے جتنی خوشی ملتی ہے کسی اور کام سے نہیں ملتی‘ اس پروگرام کو پورے ملک میں نافذکریں گے۔ وزیر اعظم نے کالا شاہ کاکو سے بدوملہی کو موٹروے سے منسلک اور بدوملہی سے نارووال تک کے علاقہ کو بھی موٹروے سے ملانے کا اعلان کیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو نارووال میں قومی صحت پروگرام کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں  اثناء میاں نوازشریف نے پرائم منسٹرہاؤس میں وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ عمانی بھائیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرینگے‘کرغزستان حکومت کی ترقی پسندانہ پالیسیوں کو سراہتے ہیں۔نارووال میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھاکہ قومی صحت پروگرام کے تحت نارووال میںا یک لاکھ 60 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جا رہے ہیں‘معاشی ناہمواریوں کا سدباب کرنا ہمارا مقصد ہے‘ایسے غریب لوگ بھی ہیں جو علاج معالجہ تو درکنار دوائی بھی نہیں خرید سکتے ‘پاکستان کے لوگ ایک کنبہ کی طرح ہیں جنہیں برابر کا حق ملنا چاہئے‘پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم قوم کے فیملی ممبر ہیں، ایک دوسرے کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے آگے بڑھیں گے‘ سیاست سیاسی جلسوں میں کریں گے‘ہم عوام کی خدمت کی سیاست کرتے ہیں جبکہ بعض سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں اور بلاناغہ جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ منگل اور بدھ کو گوشت کا بھی ناغہ ہوتا ہے‘جھوٹ کی سیاست پاکستان کیلئے بہت خطرناک ہے، عوام بھی جھوٹ سن سن کر تنگ آ چکے ہیں‘ وزیر اعظم نے ایسے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا راستہ مت روکیں، اسے ترقی کے راستے پر چلنے دیں، اگر ترقی میں ہاتھ نہیں بٹایا جا سکتا تو ترقی سے بھی ہمارا ہاتھ نہ روکا جائے اور قوم کو خوشحالی کے راستے پر چلنے دیا جائے‘ انہوں نے کہا کہ جھوٹے سیاستدان روزانہ کوئی نیا شوشا چھوڑتے ہیں مگر عوام باشعور ہیں جو ٹی وی دیکھ کر سمجھ جاتے ہیں کہ کیا جھوٹ ہے اور کیا سچ ہے۔علاوہ ازیں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان گلف تعاون کو نسل ( GCC)سے فری ٹریڈ معاہدے کے سلسلے میں عمان کے تعاون کا شکر گزار ہے‘ پاکستان عمانی بھا ئیوں کی سر مایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا ‘انہوں نے یہ بات عمان کی ریاستی کونسل کے صدر ڈاکٹر  یحییٰ محفوظ سلیم  المنتھری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے کراچی، گوادر اور مسقط کے در میان فیری سروس چلانے کی تجویز کو سرا ہااور کہا کہ اس سے دو نوں ملکوں کے در میان دوستی کا ایک نیا باب شروع ہو گا۔ دریں اثناءوزیر اعظم نے کہا ہے کہ اب پاکستان غیر ملکی تاجرو ں کو سر مایہ کاری کے عظیم مواقع فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان نے اصلا حات کا پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد ما لیاتی استحکام،ملکی و سائل کو متحرک کرنا‘ سبسڈیز کو بتد ریج ختم کرنا، پاور سیکٹر کو ری اسٹرکچر کرنا، سر کاری شعبہ کے اداروں کی تنظیم نواور سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز کرغز ستا ن کے وزیر معیشت کو جوشوف ارزبک اورزبو کوف سے گفتگو میں کہی جنہوں نے ایک وفد کے ہمراہ وزیر اعظم ہا ئوس میں ان سے ملاقات کی۔دریں اثناءوزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں موٹر ویز اور شا ہراہوںکے زیر تعمیر پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا‘چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑنے بتا یا کہ اس وقت ملک میں 1140.74 بلین روپے مالیت کے 3047 کلو میٹر لمبی سڑکوں کے پراجیکٹس زیر تعمیر ہیں‘ اس میں 150 بلین روپے کی پرائیویٹ سر مایہ کاری بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم نے چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی کہ شاہراہوں اور انفراسٹرکچر کے ان پراج یکٹس میں شفا فیت اور معیار کو یقینی بنا یا جا ئے۔ ٹھیکے دینے کے عمل میں شفا فیت کو یقینی بنا یا جا ئے اور عالمی معیار کی سڑکیں بنا ئی جا ئیں۔ 
تازہ ترین