سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی زیر قیادت انسداد منشیات واک نکالی گئی ۔جس میں ایڈمن ڈائریکٹر قمر شہزاد گیلانی کے علاوہ یونیورسٹی کی سینکڑوں طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی ،واک کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے استعمال سے انسانی صحت اور ماحول پر ہونے والے منفی اثرات بارے تصویر اورمعلومات چسپاں تھیں۔ ، واک شرکاءسیشن کورٹس، ڈی پی او آفس، ضلع کچہری سے ہوتی ہوئے یونیورسٹی میں اختتام پذیر ہوئی ۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے اس موقع پر بتایا کہ یونیورسٹی میں 30روزہ انسداد منشیات مہم کامیابی سے جاری ہیں اوراس مہم میں طالبات اور اساتذہ نے بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں جو ان کی شعوری بیداری کی علامت ہے ۔