• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:کِیلو ں سے بھرے بستر پر لیٹنے کا ریکارڈ

Most Layered Bed Of Nails Sandwich Guinness World Records Classics
بھارتی شعبدہ با زوں کے ایک گروپ نے لوہے کی کیلوں سے بھرے بستر پرلیٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس خطرناک اسٹنٹ کے لیے بھارت کے وسپی نامی گروپ کا ایک شعبدہ باز5انچ لمبی کیلوں والے بستر پر لیٹا جس کے بعد اس کے سینے پر کیلوں کا دوسرا بستر رکھا گیا۔

کیلوں کے سات بستروں درمیان ایک کے اوپر ایک ممبر لیٹتا چلاگیااور تقریباً26سیکنڈتک کیلوں اور انسانوں کا یہ سینڈوچ ترتیب دیا گیا ۔

یہ کرتب یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ گروپ کے آخری رُکن نے ان افراد کے اوپر سیمنٹ کے بلاکس رکھتے ہوئے اُسے ہتھوڑے کی مدد سے توڑکر اس کر تب کا اختتام کیا۔

گنیزکے شو پر اس دل دہلادینے والے کرتب میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھارتی ٹیم کے کا ر نا مے کو سر اہتے ہو ئے انکا نام گینز ریکارڈ بکس میں درج کرلیا گیا۔
تازہ ترین