• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید الزماں صدیقی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

Funeral Prayers Offered For Deceased Sindh Governor Saeed Uz Zaman Siddiqui In Karachi
گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی نمازجنازہ گورنرہاؤس میں ادا کردی گئی۔

سعید الزماں صدیقی کی نما ز جنازہ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، میئرکراچی وسیم اختر،وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ، سینیٹر نہال ہاشمی، سلیم ضیاء،عارف علوی ، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ودیگر سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔

سعید الزماں صدیقی کو قومی اعزاز کے ساتھ گذری قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی دوماہ گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہے، انہوں نے 11 نومبر 2016 کو گورنر سندھ کے عہدے کاحلف اٹھایا تھا ،اس دوران وہ بیشتر وقت علیل رہے اور11جنوری 2017کوجہان فانی سے کوچ کرگئے۔
تازہ ترین