چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان کو خوشخبری دی کہ سینیٹ کی نشاندہی پر سندھ کے نصاب میں تبدیلی کرکے آمریت کی بجائے جمہوریت کے فوائد شامل کر دیے گئے ہیں ۔
چیئرمین سینیٹ نے ایوان کو بتایا کہ ہماری جانب سے نصاب سے متعلق نوٹس لئے جانے پر ایکشن ہوا ہے۔سینیٹ نے نشاندہی کرائی تھی کہ سندھ کے نصاب میں جمہوریت کی نفی کی جا رہی ہے۔ نصاب میں آمریت کے فوائد لکھے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ حامد میر نے اپنے پروگرام میں یہ مسئلہ نشر کیا تھا ۔ کل حامد میر کو وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے نصاب میں تبدیلی کر دی ہے ۔
رضا ربانی نے مزید بتایا کہ یہ جمہوری اقدار کی طرف ایک مثبت قدم ہے ۔ ایوان میں اراکین نے ڈیسک بجا کر اقدامات کو سراہا۔