• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رئیس‘کی ریلیز روکنے کیلئے ڈسٹری بیوٹرز کو شیوسینا کی دھمکی

Shiv Sena Threatens Distributors To Stop Release Of Raees
بالی وڈ کے ’رئیس‘ کی مشکلیں ابھی کم نہیں ہوئیں، بنا کسی مسئلے کے فلم ’رئیس‘ کی ریلیز مشکل نظر آرہی ہے، اب میدان میں شیو سینا آئی ہے جس نے ڈسٹری بیوٹرز کو دھمکی آمیز خط لکھنا شروع کردیے ہیں۔

ریاست چھتیس گڑھ کے ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ شیو سینا یوتھ ونگ نے انہیں دھمکی آمیز خط لکھا ہے، خط میں فلم ریلیز کرنے پر نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ڈسٹری بیوٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اودے ٹھاکرے کے نوٹس میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین