• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ممالک جلد مسلمان ہوجائیں گے:اطالوی بشپ

European Countries Will Soon Be Muslims Italian Bishops
کیتھولک چرچ کے اہم اطالوی آرچ بشپ کارلو نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک جلد مسلمان ہوجائیں گے۔

اطالوی آرچ بشپ کا کہنا ہے کہ مسیحیوں کا ایمان کمزورہوگیا ہے اور آج کل چرچ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی ہرطرح سے زوال کا شکارہیں، ان کا اخلاقی اور مذہبی انحطاط اسلام کے حق میں ہے، مسیحیوں کی حماقتوں کی وجہ سے ہر کوئی مسلمان ہو جائے گا۔

اطالوی آرچ بشپ کا کہنا ہے کہ سیکولرازم کے سبب کیتھولک عیسائیت میں کمی آرہی ہے، مسلمان تارکین کی بڑھتی تعداد یورپ کے مسلمان بننے کا سبب ہے۔

اٹلی میں 70کی دہائی میں2ہزار مسلمان تھے، آج 20 لاکھ سے بھی زائد ہیں، یورپ اور اٹلی مستقبل میں مسلم ملک ہوں گے۔
تازہ ترین