• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور : پوسٹ گریجویٹ کالج میں تقر یر، نعت اور قرات کے مقا بلے

بہاول پور(سٹی رپورٹر)چیف منسٹر ادبی پروگرام 2016-17“ کے سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بغداد روڈ بہاول پور میں ڈسٹرکٹ لیول پر انٹر،ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر ا نگلش تقر یر، نعت اور قرات کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی  پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید عبد الرحمن اور صدارت پروفیسر واجد محمود ملک چئیرمین لٹریری سوسائٹی نے کی۔ انٹر کی سطح پر ا نگلش تقر یری  مقابلے میں  احمد اسلم نے پہلی ،  محمد طلحہ امجد نے دوسری جبکہ محمد ثقلین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈگری کی سطح پر ا نگلش تقر یری  مقابلے میں جمشید انور نے پہلی ‘محمد وقا ر نے دوسری  اورمحمد آصف  نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوسٹ گریجویٹ کی سطح پر ا نگلش تقر یری مقابلے میں  ارسلان بخاری نے پہلی ‘علی رضا اور وقار احمد نے بالتر تیب دوسری اور تیسر ی  پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ سطح پر مقابلہ حسن قرات میں  حافظ محمد معروف نے پہلی ، محمد سلیم نے دوسری ‘حافظ غلام مجتبی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ سطح پر مقابلہ حسن نعت میں  ا نیس الرحمان نے پہلی ‘ زین الحسن نے دوسری  اور محمد راشد مقبول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دریں اثنا انٹر میڈیٹ سطح پر تقریری مقابلہ میں اریبہ خان نے پہلی، اُم البنین نے دوسری، ماریہ بلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈگری سطح پر مقابلہ میں آنسہ رفیق فرسٹ، ریحانہ کوثر سیکنڈ اور اقصیٰ علی نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی جبکہ پوسٹ گریجویٹ سطح پر اردو تقریری مقابلہ میں ثوبیہ بشیر نے پہلی اور رابعہ رحمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین