• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کا ویلنگٹن ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو بھرپور جواب

1st Test New Zealand V Bangladesh At Wellington
نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان بنگلہ دیش کی شاندار بیٹنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے تین وکٹوں پر 292 رنز بنالیے۔

ویلنگٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے سات وکٹوں پر 542 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور مزید ایک وکٹ کھو 595 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 595 رنز بنا کر اپنی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنایا اس سے قبل سری لنکا کے خلاف 2013 میں 638 رنز بنایا تھا۔بنگلہ دیش کی جانب سے تیسرے روز صابررحمان 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ تسکین احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 54 رنز کا آغاز فراہم کیا جبکہ ٹام لیتھم نے اپنی شانداربیٹنگ کا سلسلہ دن کے اختتام تک جاری رکھا۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے دوسری وکٹ پر لیتھم کا بھر پور ساتھ دیا اور اسکور کو 131 تک پہنچادیا تاہم وہ 53 رنز بنا کر تسکین کا نشانہ بنے جس کے بعد روس ٹیلر نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹام لیتھم نے 205 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ہنری نیکولس کےساتھ مل کر مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی اور اپنے کیریئر کی پانچویں سنچری بھی مکمل کی۔نیوزی لینڈ نے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹیں کھو کر 292 رنز بنائے تھے اور بنگلہ دیش کی برتری کو ختم کرنے کے لیے مزید 303 رنز درکار ہیں۔ٹام لیتھم 119 اور ہنری نیکولس 35 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے قمرالاسلام ربی نے 2 اور اپنا پہلاٹیسٹ میچ کھیلنے والے تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین