• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متبادل بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کا نیا ریکارڈ

ویلنگٹن (جنگ نیوز)بنگلہ دیشی بیٹسمین امر القیس نے بطور متبادل وکٹ کیپر اننگز میں 5 کیچ پکڑ کر ٹیسٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹیسٹ میں امرالقیس بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم جو انجرڈ ہوگئے ہیں کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں وکٹوں کے پیچھے 5 کیچ پکڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی، یہ ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی متبادل وکٹ کیپر نے پانچ کیچ پکڑے۔
تازہ ترین