• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھپرو،اسکول کی چھت سے پلستر گررہا ہے،توجہ دینے کی اپیل

کھپرو(نامہ نگار)اولڈ بوائز اسوسی ایشن کھپرو کے صدر حاجی سلیمان قائم خانی اور جنرل سکریڑی شوکت قائم خانی نے اپنے ایک بیان میں گورنمنٹ ہائی اسکول کھپرو کی مخدوش حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کی عمارت زبون حالی کاشکارہے. اسکول کی دیواروں اور چھت کا پلستر گر رہا ہے۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیر تعلیم اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی اسکول کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے۔
تازہ ترین