• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردے کے مرض میں مبتلابہن کی زندگی بچانے میں مدد کی جائے ‘ علی رضا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سرکی روڈ کوئٹہ کے رہائشی علی رضا نے کہا ہے کہ اُن کی معصوم بہن کی زندگی بچانے کیلئے مدد کی جائے بہن کے دونوں گردے ناکارہ ہو چکے ہیں میڈیکل رپورٹس کے مطابق والدین اور تمام بھائیوں کے گردے بہن کو نہیں لگائے جا سکتے اورگردے کی تبدیلی پر22سے24لاکھ روپے کی خطیر رقم کی لاگت آئے گی انہوں نے صوبائی حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ان کی معصوم بہن کی زندگی بچانے کیلئے مدد کی جائے رابطہ موبائل فون نمبر03318097518پرکیاجا سکتا ہے۔
تازہ ترین