• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برفباری اور بارش کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے،ملک نعیم بازئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک نعیم بازئی نے کہا ہے کہ حالیہ برف باری اور بارش سے ہونےوالے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائیں غریب عوام کے کافی نقصانات ہوئے جس کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے انہوںنے کہا کہ بارش سے کئی افراد کے سر چھپانے کی جگہ بھی چھن گئی ہے مالداروں کی بھیڑ بکریاں اوردیگر جانور بھی بارش کی نذر ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے انکے لاکھوں روپے ڈوب گئے ہیں کئی افراد کے کچے مکانات بھی بارش میں بہہ چکے ہیں انہوںنے کہا کہ عوام کے مسائل زیادہ ہیں مگر ضلع کونسل کے پاس مشینری اور فنڈز کی عدم دستیابی سے مسائل درپیش ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے کیچی بیگ گوہر آباد اور دیگر علاقوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین