• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جو والدین اپنی اولاد کو لہو و لعب اور گناہوں کے لئے کھلا چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ پُرفتن زمین پر ٹامک ٹوئیاں ماریں، لوگوں کی بھیڑ میں گھسیں، جسے چاہیں مرضی سے دوست بنائیں، اولاد کی نگرانی کرنے والا کوئی نہ ہو، بلا روک ٹوک گھر سے باہر رات گزاریں، بغیر کسی وجہ کے گھر سے دور رہیں، تو انہوں نے اپنی اولاد پر بہت ظلم کیا۔ وہ اس وقت ماتھے پر کلنک ثابت ہوں گے جب وہ شیطانی چیلوں، بزدلوں کی تقاریر، انتہا پسندوں کی تحاریر، خفیہ تنظیموں، دہشت گرد اور تکفیری جماعتوں کی بھینٹ چڑھ جائیں گئے۔ اس وقت گروہ بندی، لادینیت اور فحاشی پھیلانے میں مصروف تحریکیں اور تنظیمیں نوجوانوں کے دلوں میں ہمارے دین، حکمران، علما اور ملک کے بارے میں کینہ پیدا کر رہی ہیں۔ لہٰذا والدین کو محض اولاد کی ضروریات پوری کرنے کی بجائے اس کی بہترین تربیت کرنے کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔
(صنم اسد)
shahshah1512@gmail.com

.
تازہ ترین