• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ن لیگ کے رہنما پر نامعلوم افراد کا حملہ

Unknown Gunmen Attack Pml N In The Uk
برطانیہ میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما نامعلوم افراد کے نشانے پر آگئے، لندن میں ن لیگ کے صدر کے بعد رگبی میں پارٹی کے نائب صدر پر بھی حملہ کردیا گیا۔

برطانیہ کے علاقے رگبی میں ایک شخص نے فیصل اعوان پرچاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا ،حملے کے وقت فیصل اعوان گھر والوں کے ساتھ رات کا کھانا کھا رہے تھے۔

حملے سے فیصل اعوان کے گھر کے دروازے کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا، 2 ہفتے قبل لندن میں مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین