• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈو فیڈریشن پی او اے کیخلاف کیس واپس لے، اسپورٹس بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پی او اے کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے اور اسے تسلم نہ کرنے پر جوڈو کو رواں سال مئی میں ہونے والے اسلامک یک جہتی گیمز میں پاکستانی دستے کا حصہ بنانے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس حوالے سے پاکستان جوڈو فیڈریشن کو پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کیساتھ معاملات طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی او اے کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کو واپس لینے کا کہا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان جوڈو فیڈریشن کی جانب سے پی او اے کیخلاف عدالتی مقدمات واپس نہ لینے اور دیگر معاملات میں نظر انداز کئے جانے پر رواں سال مئی میں باکوآذر بائیجان میں منعقد ہونے والے گیمز میں پاکستانی دستے میں جوڈو کو شامل نہیں کرتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نوا ز گنجیرا کو آگاہ کردیا ہے جس پر ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان جوڈو فیڈریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے تحفظات کو دور کرے۔
تازہ ترین