اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے لاپتہ افراد سے متعلق امریکہ اوربرطانیہ کے خارجہ دفاتر کی جانب سے جاری بیانات پر پیر کے روز ایوان بالا میں شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ہم اس کو ٹیک اوور کر رہے ہیں امریکا اور برطانیہ کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ لاپتہ افراد پر بات کریں، پچھلے کئی سالوں سے کشمیر میں افراد لاپتہ ہورہے ہیں، فلسطین میں لوگوں کو ماراجارہا ہے۔ اس پر یہ خاموش ہیں ، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی انہیں نظر نہیں آتی۔