• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ طاہر پلازہ کیس میں مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ طاہر پلازہ کیس میں مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ طاہر پلازہ کیس کی سماعت ہوئی۔ مقدمے میں گرفتارملزم عمران عرف سعید کوعدالت میں پیش کرديا گيا۔سانحہ طاہر پلازہ کیس کی سماعت کے موقع پرپوليس کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئ کہ حماد صدیقی اورسعید بھرم سمیت دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں جنہیں مفرور قرارنہیں دیاگیا۔ رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ طاہر پلازہ میں حماد صدیقی اورسعید بھرم کی ایما پرآگ لگائی گئی،گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کے حق میں تحریک چلانے پر وکلا کو زندہ جلایا گیا،مقدمے میں گرفتار ملزم کے2ساتھی نواب عرف دھوبی اورنواب عرف موٹا کو مفرورقرار دیا گیا ہے۔
تازہ ترین