• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی روٹ سی پیک کا حصہ بن چکا ہے،پرویز خٹک کا اعتراف

Perwaiz Khattak Accepts C Pak West Rout Part Of Project
وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ مغربی روٹ سی پیک کا حصہ بن چکا ہے اور اسے تحریری شکل بھی دی جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں سی پیک کے منصوبوں پر بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ گلگت سے شندور اور چترال تا چکدرہ سی پیک کا متبادل روٹ ہے، جس کی توسیع کے لیے جلد چینی کمپنیوں سے مفاہمت طے پا جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پشاور تا کراچی ڈبل ریلوے ٹریک، بھاشا ڈیم کی تعمیر، 1700 میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے اب سی پیک کا حصہ ہیں۔

پرویز ختک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے چین کی سرکاری کمپنی سی این ای ای سی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت وہ دو ہزار ایکڑ پر رشکئی اسپیشل اکنامک زون بنائے گی، کمپنی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت 225 میگاواٹ کا پاور اسٹیشن بھی قائم کرے گی جبکہ نوشہرہ، مردان اور چارسدہ میں10 ہزار ورکرز کو تربیت دے گی۔
تازہ ترین